افغانستان کی جنوبی افریقا کیخلاف پہلی ون ڈے فتح
دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم۔افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف اپنی تاریخ کی پہلی باہمی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ جیت لیا ہے، اتفاق سے ایک ون ڈے ہسٹری کی یہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلی جیت بھی ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ میں کھیلے گئے ریکارڈ 250 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں افغانستان بھی ریکارڈز بناڈالے۔
پہلے پروٹیز کو 33.3 اوورز میں صرف 106 پر ڈھیر کیا۔اس کے بعد6 وکٹوں کی جیت نام کی۔107 رنز کے تعاقب میں اگرچہ پروٹیز بائولرز نے افغانستان3 کھلاڑی 38 اور 4 بیٹرز 60 پر پویلین لوٹادیئے تھے لیکن عظمت اللہ عمرزائی اور گلبدین نائب نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا اور اپنی ٹیم کو 26اوورز میں 6 وکٹ کی جیت دلوادی۔
عظمت اللہ عمرزائی 25اور گلبدین نائب 34 رنز پر ناقابل شکست لوٹے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیتے کر پہلے بیٹنگ کی لیکن 36 رنز تک 7 وکٹ گرنے کے بعد واپسی نہیں تھی،ٹیم 106 پر باہر ہوئی۔
پیسرز فضل حق فاروقی نے 35 رنز دے کر 4 اور غضنفر نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔7 پروٹیز بیٹرز ڈبل فیگر میں نہ تھے۔ویان ملڈر نے 52 کی اننگ کھیلی۔
تین میچزکی سیریز میں افغانستان کو جنوبی افریقا کے خلاف 0-1 کی برتری ہے۔