Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی 2025 : مہمان ٹیموں کی آمد جاری، اہم بالرز سے محروم افغانستان کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

افغانستان کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی ہے۔ یہ افغانستان کے لیے چیمپئنز ٹرافی میں پہلی بار شرکت کا موقع ہے۔

ہوٹل پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا تمام کھلاڑیوں کو ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

افغانستان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں، جو اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ اس تاریخی ایونٹ میں بھرپور پرفارمنس کے لیے پُرعزم ہیں۔

افغانستان کا پہلا میچ 21 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی میں کھیلا جائے گا، جو اس ٹورنامنٹ میں ان کا آغاز ہوگا۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ بورڈ نے سپنر اے ایم غضنفر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کی اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غضںفر فریکچر کی وجہ سے چار ماہ کے لیے کرکٹ کے میدان سے باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ ریزرو کھلاڑیوں میں ناغائل خروتی کو چیمپین ٹرافی کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں افغان سپنر مجیب الرحمن مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button