کراچی اسٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی برسات: ساؤتھ افریقہ کا افغانستان کو جیت کیلئے 316 کا ہدف
ریان ریکلٹن 103، ٹیمبا بووما 58، ریسی وینڈر دوسان اور آئڈن مرکم 52ـ52 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔
ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس سے اس کے بیٹرز نے درست ثابت کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں جانب بہترین شارٹس کھیلے اور شائقین سے داد وصول کی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ساؤتھ افریقہ کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
ساؤتھ افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے، ساؤتھ افریقہ کو پہلا نقصان ٹونی ڈی زورزا کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 11 کے ذاتی سکور پر اؤٹ ہو گئے ہیں، ان کی وکٹ محمد نبی کگ حصے میں آئی، اس وقت ساؤتھ افریقہ کا مجموعی سکور 28 تھا، جس کے بعد ساؤتھ افریکن بیٹرز نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور سکور کارڈ کو 158 کے ہندسے پر لے گئے اور 129 رنز کی پارٹنرشپ جوڑی۔
کپتان ٹیمبا بوما نے 76 گیندوں پہ 58 سکور رنز کے جس میں پانچ چوکے شامل تھے، محمد نبی کی گیند پر ان کا کینچ صدیق اللہ نے تھاما۔
ٹیم کہ مجموعی سکور میں 43 رنز کے اضافے کے بعد سنچری بنانے والے ریان رکلٹن رن اؤٹ ہو گئے۔ ان کی اننگ میں 7 چوکے 1 چھکے سے مزین تھی۔
ون ڈے کیریئر میں پندرہویں نصف سینچری بنانے والے ریسی وینڈر ڈوسان 52 رنز بنانے کے بعد نور احمد کی گیند پر حشمت اللہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
ڈیبٹ ملر 14 رنز جبکہ مارکو جینسن بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے۔
آییڈن مرکم نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پہ نصف سینچری مکمل کی جس میں 6 چوکے ایک چھکا شامل تھا،
آیڈن مرکم 52 ویان ملڈر 12 سکور پہ ناٹ اؤٹ رہے،۔
افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے 2 جبکہ فضل حق، عظمت اللہ اور نور احمد نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔