Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

پاکستان کےخلاف ‏اپنی سر زمین استعمال نہیں ہونےدیں گے۔ افغان طالبان

طالبان نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان کےخلاف ‏اپنی سر زمین استعمال نہیں ہونےدیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ‏پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے،ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں، بھارت سمیت کسی ملک کوداخلی ‏پالیسی میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
داعش ختم ہوچکی ہےاس کا وجود اب افغانستان ‏میں نہیں رہا، مجھے نہیں لگتا اب پاکستان مخالف کوئی تنظیم افغانستان میں ہے ، کسی تنظیم نے ‏افغانستان سے پاکستان میں گڑبڑکی کوشش کی توروکیں گے۔
‏ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ سویت دور سے پاکستان کےخلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ، پاکستان ‏افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کرتا طالبان کے کابل فتح کرنےمیں پاکستان کاکوئی کردار نہیں، ‏کابل اپنےزور بازو سےفتح کیا۔
پاکستان کا کوئی کردارنہیں، پاکستان سےتعلقات کی بنیاد پروپیگنڈے ‏پر نہیں حقائق پر ہوگی ۔
پاکستان سےدوستانہ سفارتی اور اقتصادی تعلقات کےخواہشمندہیں۔
پاکستان میں آج بھی لاکھوں کی تعداثدمیں افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں، ‏پاکستان سےٹرانزٹ ٹریڈ میں آسانیاں پیداکریں گے ،پاکستان سےکاروبار کرنے والوں کو سہولتیں فراہم ‏کریں گے۔
پاکستان نےطورخم سرحد پر پاسپورٹ اور ویزہ لازمی قرار دیا ہے ، پاسپورٹ اور ویزہ لازمی قرار ‏دینے کی وجہ سےافغان شہریوں کو مشکلات ہیں۔
پاکستان چمن اورطورخم سرحد پر پاکستان آسانیاں ‏پیدا کرے، ہم بھی کریں گے سرحدپرآسانیاں دونوں ممالک کے امن اورمعیشت کےمفادمیں ہے، ٹیکس ‏میں مزید کمی کریں گے تاکہ تجارت کوفروغ ملے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button