Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اے ایف ایل فوٹی پاکستان میں تیزی سے مقببولیت حاصل کررہی ہے:فاروق لطیف

ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ساوتھ پنجاب اے ایف ایل فوٹی لیگ کے تعاون سے انٹر سکول اے ایف ایل فوٹی لیگ کے سلسلہ میں سپورٹس کمپلیکس ملتان میں چار میچز منعقد ہوئے ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے۔

ان کے ہمراہ محمد جمیل کامران صدر اے ایف ایل ساوتھ پنجاب.محمد شریف اے ای او فزیکل ایجوکیشن ملتان ۔اشفاق انصاری ایونٹ کواڈینیٹر۔مصدق حنیف۔افتخار ٹھاکر بلال حنیف آفیشلز موجود تھے۔معزز مہمان کا کھلاڑیوں اور آفیشلز کےساتھ تعارف اور گروپ فوٹو ہوا۔

اس موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق لطیف نےکہا کہ اے ایف ایل فوٹی پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے ، پاکستان میں اس گیم کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے۔

گراس روٹ لیول پر اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن۔تعاون کے لیے تیار ہے اور آئندہ بھی ایسے ایونٹس کرانے والوںکی حوصلہ افزائی کرتا ریے گا۔

اس موقع پر کھیلے گئے میچز میں نشاط پبلک سکول نے نیو ملت سکول کو 12-2.رفاہ عام سکول نے پائیلٹ سیکنڈری سکول کو 8-1 سے مسلم سکول نے عطاء فیض عام سکول کو6-2 سے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول بھینی نے ماڈل سکول گلگشت کو 6-2 سے ہرادیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button