Breaking NewsEducationتازہ ترین
آفٹر نون سکول پروگرام کو رواں سال مختص ہونے والے فنڈز نہ ملے

آفٹر نون سکول پروگرام کو رواں سال مختص ہونے وا لا 1 ارب 60 کروڑ روپے کا فنڈ نہ ملا ،جس کے باعث اساتذہ کو تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں ۔
بتایاگیا ہے کہ آفٹر نون سکول کے لئے یہ بجٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختص کیا گیا تھا ۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ سے گزارشات کیں کہ تین ماہ گزر چکے ہیں لیکن انہیں یہ بجٹ نہیں دیا گیا۔
بجٹ نہ ملنے سے آفٹر نون سکول پروگرام انتظامی طور پر متاثر ہورہا ہے ، کیونکہ اس پروگرام کے تحت شام کے اوقات کار میں سرکاری سکولوں میں پڑھایا جارہا تھا ۔
اب سکولوں میں پڑھانے والا اساتذہ کو تنخواہیں دینے کے لئے بھی بجٹ نہیں ہے۔