Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ کے واجبات عید سے قبل جاری کرنے کی یقینی دہانی

محکمہ سکولز نے آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ کے واجبات عید سے قبل جاری کرنے کی یقینی دہانی کرادی ۔

تفصیل کے مطابق حکومت نے شام کی شفٹ میں آفٹر نون سکول شروع کیے تھے ، جس میں دو اساتذہ ایک چوکیدار ، ایک چپڑاسی کی ڈیوٹی لگائی گئی ۔

تقریبا ایک سکول کی ماہانہ تنخواہ 55ہزا ر روپے تھی ، گزشتہ دس ماہ سے اساتذہ کو ادائیگیاں تعطل کا شکار چلی آرہی ہیں، دو ماہ قبل 5ماہ کی تنخواہیں جاری کردی گئیں تھیںاب پھر 5ماہ کی تنخواہیں تعطل کا شکار ہیں۔ جس پر اساتذہ میں اضطراب پایا جاتا ہے،۔

اس بارے میں سکول حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی کے لئے اعلیٰ حکام کو تحریر کردیاگیا ہے۔

عید سے قبل اپریل کی تنخواہ کے ساتھ آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ کے واجبات بھی جاری کردئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button