Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کی سنی گئی

14 اضلاع ایک ہزار آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو ادائیگی کےلئے 41 کروڑ 67 لاکھ کے فنڈز جاری کردئے گئے۔

تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کے لئے فنڈز جاری کردئے، جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ پنجاب کے 14 اضلاع کے ایک ہزار سکولوں کے چیک جاری کردئیے ہیں، جن کی کل مالیت 41 کروڑ 67 لاکھ 70ہزار روپے ہے۔

راولپنڈی کے لئے 2کروڑ 53لاکھ ،چکوال کےلئے ایک کروڑ 50 لاکھ ، سرگودھا کےلئے چار کروڑ 77لاکھ ، گجرانوالہ چار کروڑ 18لاکھ ، گجرات ایک کروڑ 74لاکھ، سیالکوٹ دو کروڑ 87لاکھ ، ناروال تین کروڑ 63لاکھ ، منڈی بہاوالدین دو کروڑ، فیصل آباد تین کروڑ 80لاکھ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ تین کروڑ 53لاکھ ، لاہور دو کروڑ 37لاکھ ، ملتان دو کروڑ 45لاکھ ، خانیوال دو کروڑ 91لاکھ ، ساہیوال تین کروڑ 32لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے افسران کو یہ چیک وصول کرنے کےلئے متعلقہ دفتر میں بھیجیں تاکہ ادائیگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button