ملتان کے ایلیمنٹری سکولز میں انصاف آفٹرنون کے استاتذہ اور عملے کو ادائیگی نہ ہوسکی، احتجاج کی کال دینے کا فیصلہ

ملتان میں انصاف آفٹر نون پروگرام کو 30 اپریل کو ختم کردیاگیا، تاہم ان سکولوں کے اساتذہ اور عملے کو معاوضے کی ادائیگی نہ ہوسکی۔
جس پر سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز رانا محمد یونس ، چودھری امیر حسین ، چودھری عارف انصاری، محمد نواز جانگلہ ، رانا ساجد مصطفیٰ ، چودھری سلیم، عابد حسین ، مس رضیہ صبح، مس ثمینہ ، مس سمیرا بشیر نے رانا اسلم انجم کی قیادت میں شمشیر احمد خان سے ملاقات کی ،اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
جس پر سی ای او نے بتایا کہ دوماہ کے بل اکاونٹس آفس کو ارسال کردیاگیا، جو بقایاجات ہیں وہ بھی بل میں ٹوکن لگا دئے جائیں گے ، تمام اساتذہ کو یقین دلاتا ہوں کہ واجبات کی ادائیگی میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا، اور فوری ایک مراسلہ اکاونٹس آفس کو لکھا جارہا ہے۔
اس موقع پر اساتذہ کو کہنا تھا کہ اکاؤنٹس آفس اساتذہ کر ہر معاملے میں تاخیری حربے استعمال کرتا ہے، جس کے خلاف آئندہ ہفتے احتجاج کی کال دی جائے گی ۔