Breaking NewsEducationتازہ ترین
آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کی ٹریننگ یکم اگست سے شروع ہوگی
ایجوکیشن اتھارٹیز چکوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، خانیوال، لاہور، منڈی بہاوالدین ، ملتان، نارووال، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سربراہوں کو کہاگیاہے کہ "تعلیم” پروگرام کے تحت دوپہر کے سکول کے اساتذہ کی تربیت تین گروپس میں یکم اگست سے شروع ہوگی۔
پہلے گروپ میں 18 سو اساتذہ کی ٹریننگ ہوگی جو چھ روز جاری رہے گی۔
تمام سی ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹریننگ میں اساتذہ اور ماسٹر ٹرینرز کی 100 فیصد شرکت کو یقینی بنائیں۔