Breaking NewsEducationتازہ ترین
آگیگا نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی تحریک شروع کردی

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس آگیگا نے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی تحریک شروع کردی، پنجاب کے تمام سکولوں اور کالجز میں گیارہ سے ایک بجے تک اساتذہ تدریسی بائیکاٹ کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس( آگیگا) نے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی تحریک شروع کردی ہے، اساتذہ میٹنگز کریں گے اور قراردادیں پاس کی جائیں گی۔
عہدیدران کا کہنا ہے کہ تمام نوٹیفکیشنز کی واپسی تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی،اگلے مرحلے میں تدریسی کا مکمل بائیکاٹ بھی ہوسکتا ہے، سکولوں کی نجکاری بند کی جائے رول سترہ اے کو بحال کیا جائے، پے پروٹیکشن دی جائے اور گریڈ بیس والوں کو بھی ڈی آر اے دیا جائے۔