Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

ملکی تاریخ میں پہلی بار قیدی کو گورنر بنا دیا گیا

ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک قیدی کو گورنر بنا دیا گیا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر فائز ہوگئے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اثاثہ جات کیس میں گرفتار ہیں، ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔ ان کا استعفیٰ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کرلیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل اپنی فیملی اور ذاتی سامان کے ہمراہ گورنر ہاؤس سے اپنی رہائش گاہ پر منتقل ہوگئے۔

عمران اسماعیل نے گورنر ہائوس سے رخصت ہوتے ہوئے اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button