ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپین شپ
ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ڈسٹرکٹ ون ڈے ناک آؤٹ کرکٹ چیمپین شپ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس گراونڈ میں کھیلے گئے میچ میں آغا ینگسٹر کرکٹ کلب ملتان نے سپنا کرکٹ کلب ملتان کو آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔
سپنا کرکٹ کلب پہلے کھیلتے ہوئے صرف 84 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی ظہیر عباس 21رنز بناکے نمایاں رہے، آغا ینگسٹر کی طرف سے ریان شاہ نے تین حسن رضا اور رضوان نے دو دو جبکہ ولید خان اور اشعر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آغا ینگسٹر نے مطلوبہ ہدف باآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، صفت علی 43 ناٹ آوٴٹ جبکہ طیب نے 23 رنز بنائے، عثمان ڈوگر نے 13 رنز بنائے۔
سپنا کلب کی طرف سے عبدالٰلہ اور طارق رفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ریان شاہ مین آف دی میچ قرار پائے۔
محمد آصف اور محمد مرسلین ایمپائرز اور عماد حسن سکورر تھے، آج انصاف کرکٹ کلب ملتان اور گلگشت گرین اینڈ وائٹ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔