Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی سی بی اور ضلعی انتظامیہ ملتان میں معاہدہ طے

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ ملتان کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی دس سالہ لیز کا معاہدہ طے پا گیا ۔
معاہدے پر پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر اور ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے دستخط کئے ۔
معاہدے کی تقریب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی ، معاہدے کی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کمشنر اشفاق چوہدری اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر ایم پی اے مخدوم زین حسین قریشی اور سادرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے شرکت کی۔