Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور سن گرین فارمرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین معاہدہ

ایم ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اورسن گرین فارمرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مابین مختلف زرعی شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید جبکہ کہ سن گرین فارمرز کی جانب سے چیف ایگزیکٹو ندیم عباس نے دستخط کیے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کہا کہ پاکستان میں چارہ جات کے بیج کے حوالے سے کسان بہت سے مسائل کا شکار ہیں اور یہ مسائل ہمارے ملک کی دودھ اور گوشت کی ضروریات پوری کرنے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کسانوں کو بیج باہر سے برآمد کرنے کی بجائے خود چارہ جات کا بیج بنانے میں خود کفیل ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں سن گرین فارمرز کے ساتھ مل کر چارہ جات کے بیج بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر عبدالغفار اور ڈاکٹر محمد آصف شہزاد نے کہا کہ دونوں ادارے مل کر چارہ جات کے بیج بنانے میں اپنی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں، مزید یہ کہ دونوں اداروں کی باہمی شراکت سے کسانوں کو جدید چاروں کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں اور اس کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس سے ہمارے ملک میں چارہ جات کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں بلکہ چاول کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس معاہدے سے یونیورسٹی ملتان کے طلبا و طالبات کو سیکھنے کے کافی مواقع بھی فراہم ہوں گے ۔

سن گرین فارمرز ہاؤس کی طرف سے ندیم عباس نے کہا کہ ہم ضرورت مند طلباء کو سکالرشپ بھی مہیا کریں گے۔

مزید انہوں نے کہا کہ سن گرین فارمرز ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے تعاون سے ہم نہ صرف کسانوں کو بہتر معلومات فراہم کر سکتے ہیں ہیں بلکہ تحقیق کے ذریعے کاشتکاروں کو اچھے معیار کا بیج بھی مہیاکر سکتے ہیں۔

اس موقع ، ڈاکٹر ، ڈاکٹر محمد آصف شہزاد سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button