Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایک روزہ "ایگریکلچر اینڈ فوڈ سائنسز انوویشن ایونٹ” کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائس کے تعاون سے تیسرے ایک روزہ”ایگریکلچر اینڈ فوڈ سائنسز انوویشن ایونٹ”کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کا افتتاح اور صدارت وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کی۔

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند خوراک کے ذریعے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زراعت اور فوڈ سائنسز میں جدت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں تحقیق کا انجن ہوتی ہیں۔خصوصا زرعی یونیورسٹی ملتان تحقیقی میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ایسے پروگرامز کے ذریعے کسان کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہے۔طلباء کو کاروبار کے نئے اور جدید طریقوں کے فروغ کے لیے ایسی سرگرمیاں ناگزیر ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے طلبا کے اندر کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کیا ہے تاکہ طلباء کو مطلوبہ مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔جس سے زراعت اور خوراک سے وابستہ کاروبار کو فروغ دیا جاسکے۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہور نے کہا کہ حکومت مربوط کوششوں کے ذریعے ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کسانوں میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ٹیکنالوجی مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

ڈی جی زراعت پنجاب ڈاکٹر انجم بٹر نے کہا کہ محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت کا اپنا ہدف حاصل کرلیا ہے۔جو کہ پاکستان کے لیے ایک اچھی علامت ہے جہاں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے غذائی عدم تحفظ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ڈی جی ریسرچ پنجاب نواز خان میکن نے کہا کہ ایگریکلچر ریسرچ ونگ فصلوں کی نئی اقسام تیار کرنے کے لئے کام کر رہا ہے جو کہ ملک میں پیدا زراعت کے فروغ کے لیے بہت ضروری ہے۔

سی ای او ڈائس ڈاکٹر خورشید قریشی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات پورا کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کو پائیدار طریقے سے ایسے چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کو تیار کرنا ہوگا۔ان مقابلہ جات میں 30سے زائد یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور فکلٹی ممبران نے 90سے زیادہ جدید کاروباری آئیڈیاز پیش کیے۔

ڈائس میں مختلف صنعتوں اور کاروباری اداروں کے تقریبا 20سے زائد اسٹالز لگائے گئے۔

اس تقریب میں وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی،وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان،چیئرمین پارب ڈاکٹر عابد محمود،سی ای او گینز فرح ناز،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی سمیت دیگر فیکلٹی وسٹاف طلباء اور فیملیز کی بڑی تعداد نے سٹالز کا دورہ کیا، اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔

بہترین کاروباری آئیڈیاز کو انعامی رقم سے نوازا گیا تاکہ عوام کی بہتری کے لیے وہ اپنے کاروبار کو مزید بڑھا سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button