Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں جنوبی پنجاب زرعی سیکٹورل پلان 2050 کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں جنوبی پنجاب زرعی سیکٹورل پلان 2050کے سلسلے میں ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔

اجلاس کے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی تھے۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب کے زراعت کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

اس اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان اسی سال ایک تفصیلاتی رپورٹ شائع کرئے گا۔ جس میں جنوبی پنجاب کی زراعت کو بہتر بنانے کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ تمام شرکاء نے آرگینک ایگریکلچر کے فروغ پر زور دیا۔

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کہا کہ ہماری بقاء قدرتی وسائل کی منصفانہ استعمال میں ہے اور ہم جنوبی پنجاب کی زراعت کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور پانی مستقبل کے دو ہم چیلنجز ہیں جن سے نبرد آزما ہونے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر جامع منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔
زراعت کی ترقی کے لئے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ضروری ہے۔ کپاس اور دیگر فصلوں کوبیماریوں سے بچانے کے لئے پیسٹ منیجمینٹ سینٹر قائم کیا جائے گا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر مبشر مہدی، محسن شیخ گردیزی، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈائریکٹر ایم آر آئی، ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈاکٹر سمیع اللہ، ڈاکٹر عمر اعجاز، ڈاکٹر علی عمران، ڈاکٹر شعیب ناصر اور دیگر سٹیک ہولڈرز اور فیکلٹی بھی موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button