Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر تعینات نہ ہوسکے، انتظامات درہم برہم ہوگئے

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب بھر کی سات یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی مکمل کرلی گئی مگر عدالتی معاملات کی وجہ سے زرعی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہوسکی جس میں نوا زشریف زرعی یونیورسٹی ملتان بھی شامل ہے۔

اس یونیورسٹی میں پروفیسروں نے حکم امتناعی لیا گیا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے اپنی ماتحت عدالتوں کو بھی احکامات جاری کئے تھے کہ وائس چانسلر ز کی تعیناتی کےلئے حکومت کی مدد کی جائے اور اور حکم امتناعی والے کیسزکو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

جس کے بعد جنرل یونیورسٹیوں میں کئے گئے کیس تیزی سے نمٹادیے مگر زرعی یونیورسٹی کے کیسز تاحال زیر سماعت ہیں، جس کی وجہ سے یونیورسٹیوں میں انتطامی معاملات خراب ہوچکے ہیں، داخلے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

یونیورسٹی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button