Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

ویمن یونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیرِاہتمام بین الاقوامی کانفرنس “مصنوعی ذہانت، کمپیوٹنگ اور ڈیٹا سائنسز” کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق دو روزہ کانفرنس کا مقصد مصنوعی ذہانت، جدید کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز، بگ ڈیٹا اور سائبر سیکیورٹی سمیت مستقبل کی سائنسی و تکنیکی ضروریات پر تحقیق کے فروغ اور عالمی ماہرین کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانا تھاکانفرنس میں ملکی و غیر ملکی اسکالرز، محققین، آئی ٹی ماہرین، طلبہ و طالبات اور پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور متعدد تحقیقی ریسرچ پیپرز پیش کیے گئے جن میں صنعتی ترقی، تعلیم، صحت، زراعت اور سمارٹ سوسائٹی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال سے متعلق جدید حل اور نظریات شامل تھے۔

کانفرنس کی میزبانی ڈاکٹر خدیجہ کنول، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی اور فوکل پرسن کی زیرِ قیادت کی گئی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کے شعبہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مؤثر اور عملی کردار ادا کر رہی ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں تحقیق کا معیار بہتر بنائے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور یہ کانفرنس انہی کوششوں کا حصہ ہے۔

کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی، فیکلٹی ممبران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ایسے عالمی علمی پلیٹ فارمز کا تسلسل خطے میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے ویمن یونیورسٹی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا پہلی بار اتنی بڑی انٹرنیشنل کانفرنس ئبرڈ موڈ میں منعقد کی گئی، جس میں بڑے بڑےسکالرز نے شرکت کی یہ کانفرنس اب یونیورسٹی کے کلینڈر کاہم جز ہے مستقبل میں بھی یہ تسلسل جاری رہے گا۔

ڈاکٹر خدیجہ کنول، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ آئی ٹی نے کہا کہ اس نوعیت کے علمی فورمز تحقیقی کلچر کو مضبوط بنانے، بین الشعبہ جاتی تعلیم کے فروغ اور طلبہ و اساتذہ میں جدت اور تخلیقی سوچ اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

کانفرنس کے دوسرے روز ملکی و غیر ملکی ممتاز مقررین نے اپنے تحقیقی خیالات اور تجربات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر حکمت اللہ خان ( واہ یونیورسٹی) ،ڈاکٹر عمران اشرف (آئرلینڈ)، ڈاکٹر آمنہ اکرام (گورنمنٹ صادق یونیورسٹی، بہاولپور)ڈاکٹر شمشیراللہ (شینزین یونیورسٹی) اور ڈاکٹر ساجد اقبال (سعودی عرب) نے خطاب کیا۔

دو روزہ کانفرنس کانفرنس میں 80 تحقیقی خلاصہ جات پیش کیے گئے، 15 پوسٹرز ، جبکہ 10 بین الاقوامی اور 12 نیشنل مقررین نے شرکت کی اختتام پر ملکی و غیر ملکی مقررین اور ریسرچ اسکالرز کو شیلڈز اور اسناد بھی پیش کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button