Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

حادثہ میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کے لئے امدادی چیک

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے حادثہ میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد ندیم کو پولیس ویلفیئر فنڈ میں سے ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔

کچھ عرصہ قبل کار حادثہ میں ندیم کی ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی۔

ایڈیشنل آئی جی نے زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کو اپنے دفتر میں بلوا کر امدادی چیک دیا ، اور مکمل صحت یاب ہونے تک علاج معالجہ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی، انکی صحت کے لیے دعا کی ۔

انہوں نے کہاکہ محنتی اور قابل ملازم محکمہ کا اثاثہ ہیں ،اور ہماری فیملی کی طرح ہیں انکی زندگی کے دکھ اور مشکلات میں محکمہ پولیس برابر کا شریک ہے ۔

ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل افسران و ملازمان کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے اور حقدار افسران و ملازمان کی مدد سے محکمہ پولیس کے معیار کو بلند کیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں