Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

پولیس افسران اور جوانوں کی صحت اولین ترجیح ہے:ظفر اقبال اعوان

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ پولیس افسران اور جوانوں کی صحت اولین ترجیح ہے ،اسی مقصد کے تحت ہی صحت سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ریسرچ سکالر عامر رزاق اوبھایا نے پولیس افسران کو جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بہترین خوراک اور بیماریوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر و علاج بارے آگاہ کیا ۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے جنوبی پنجاب پولیس آفس کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ہر لحاظ سے مثالی بنانے کا عزم ہے پولیس افسران کو فیلڈ میں بہترین پیشہ ورانہ مہارت،جدید اسلحہ سے ہم آہنگی سمیت پولیس افسران کی شخصیت کو بھی بہتر بنانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ماضی کی نسبت پولیس آفیسران و جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ تشخص میں بھی بہتری آئی ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے کہا انکی عمر ساٹھ سال ہونے کو ہے لیکن انہوں نے خود کو جسمانی طور مثالی رکھا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ افسران کہ اپنی جسمانی فٹنس کے لیے باقاعدگی سے ورزش کریں، اور خوراک کا بھی خیال رکھیں۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ محکمہ پولیس کے افسران و ملازمان کی ڈیوٹی بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنی خوراک اور ورزش کو باقاعدگی سے جاری نہیں رکھ سکتے، لیکن کسی بھی کام کو جب ضروری سمجھ لیا جائے تو اس پر عمل بھی کیا جا سکتا ہے۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنی خوراک کا خیال نہیں رکھتے انکی صحت برقرار نہیں رہتی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے حکیم عامر اوبھایا کو قیمتی وقت دینےپر ان کا شکریہ ادا کیا، اور انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام آر پی اوز کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کر دی ہیں کہ افسران و ملازمان کی جسمانی صحت کو بہتر کرنے کے لیے تمام ریجنز میں حکیم عامر اوبھایا کے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔

حکیم عامر اوبھایا نے کہا کہ ان کی خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں۔

اس موقع پر اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت، اے آئی جی انوسٹیگیشن رانا اشرف، ایس پی لیگل حاکم خان نول،اے پی ایس او ٹو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی انسپکٹر طاہر اعجاز پرائیویٹ سیکرٹری زمان قیصرانی،جاوید علی عاصم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button