Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا اردل روم۔۔77سزا یافتہ پولیس والوں کی شنوائی

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا ۔

اردل روم میں جنوبی پنجاب کے 11 انسپکٹر 29 سب انسپکٹر سمیت 77 افسران و ملازمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ افسران و ملازمان اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں، اور کسی قسم کی محکمانہ غفلت سے گریز کریں۔

اردل روم میں سماعت کرتے ہوئے انہوں نے کہا محکمہ پولیس ایک منظم ادارہ ہے ،جو امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں رہتا یے لوگوں کو انصاف کی فراہمی بھی پولیس کی بنیادی ذمہ داری یے۔

کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خدمت خلق سمجھ کر فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکاران ہمیشہ سرخرو ہوتے ہیں ۔

محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاران کو محکمانہ انعامات سے نوازا جاتا ہے جبکہ غفلت برتنے اور ذاتی مفادات حاصل کرنے والوں کے لیے سخت احتساب کا عمل موجود ہے ۔

انہوں نے افسران و ملازمان کی اپیلوں پر فیصلے سنائے ۔

اس موقع پر اے آئی جی انوسٹیگیشن رانا محمد اشرف اور پرائیویٹ سیکرٹری زمان قیصرانی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button