Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے کےلئے 22 فروری آخری تاریخ ہے، ریجنل ڈائریکٹر

"( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2022 کے پہلے مرحلے میںمیٹرک ،ایف اے، آئی کام، میٹرک اور ایف اے(درس نظامی) کے داخلے کی آخری تاریخ 22فروری 2022ءہے ۔

یہ بات ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر میاں محمد ریاض نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہوئے کہی۔

میاں محمد ریاض نے منیجمنٹ سائنسز میں ایم ایس کیا ہوا ہے، اس سے پہلے گزشتہ چار سال سے بطور ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی ،اسلام آباد،چکوال اور ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے جاری طلباءوطالبات یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر "آن لائن ایڈمشن فارم "لنک کے تحت”انرولمنٹ برائے جاری طلبا ءوطالبات”کو کلک کریں گے، اور اپنا فارم آن لائن مکمل کرنے کے بعد مطلوبہ داخلہ فیس کا چالان فارم خود بخود جنریٹ ہو جائے گا جو کہ الائیڈ بینک،فرسٹ وویمن بینک،مسلم کمرشل بینک اور یونائٹیڈ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروای جا سکتی ہے ۔

طلباءوطالبات ادا شدہ چالان کی کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ادا شدہ فیس کی چالان کاپی یونیورسٹی کو ارسال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

طلباءوطالبات جاز کیس،ایزی پیسہ اور یو پیسہ کی موبائل ایپ *786#USSDسٹرنگ/ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائز اور موبی لنک،ٹیلی نار،یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی فیس جمع کراسکتے ہیں۔

یونیورسٹی ہذامالی معاونت کے ذریعے یتیم، نادار اور معذور بچوں کی تعلم مفت فراہم کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button