Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے جاری، امیدوار آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ملتان کیمپس کے ڈائریکٹر قیصر عباس کاظمی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں سمسٹربہار2022کے پہلے مرحلے کے داخلہ جات 15جنوری 2022سے جاری ہیں۔

میٹرک ،ایف اے اور آئی کام کے جاری طلبہ 22فروی جب کہ بی ایس،ایم ایس سی،ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے طلبہ 14فروری تک اپنا داخلہ آئن لائن کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سے جاری طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائیٹ پر "آن لائن ایڈمشن فارم "لنک کے تحت”انرولمنٹ برائے جاری طلبہ”کو کلک کریں گے، اور اپنا فارم آن لائن مکمل کرنے کے بعد مطلوبہ داخلہ فیس کا چالان فارم خود بخود جنریٹ ہو جائے گا۔
جو کہ الائیڈ بینک،فرسٹ وویمن بینک،مسلم کمرشل بینک اور یونائٹیڈ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروای جا سکتا ہے ۔

طلبہ ادا شدہ چالان کی کاپی اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ادا شدہ فیس کی چالان کاپی یونیورسٹی کو ارسال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button