علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سوئفٹ سنٹرز بند کردئے گئے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آزمائشی بنیادوں پر مختصر عرصے کے لیے ریجن کے زیر اہتمام سوئفٹ سنٹرز کا قیام عمل میں لایا تھا، تکنیکی وجوہات کی بناء پر تمام سوئفٹ سنٹرز کو جوالائی 2024میں بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ نے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ ادارے اور افراد اب بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا نام غیر قانونی سہولیات مہیا کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا ان سوئفٹ سنٹرز کے ساتھ کوئی تعلق نہ ہے ان افراد /اداروں کے ساتھ لین دین یا سہولیات حاصل کرنے والا خود ذمہ دار ہو گا۔
یونیورسٹی کسی بھی غیر قانوانی عمل میں ملوث افراد /طلباء کے خلاف قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ تمام طلباء وطالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ رہنمائی اور مسائل کے حل کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس یا یونیورسٹی کے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی نزد تھانہ سٹاپ ملتان سے رابطہ کریں۔