Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا

اوپن یونیورسٹی نے خزاں 2021میں پیش کئے گئے میٹرک،ایف اے پروگراموںکے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔

ا س سلسلے میں سینٹر سپرنٹنڈینٹ کا اجلاس ہوا ، جس میں ریجنل ڈائریکٹر ملتان میاں محمد ریاض نے بھی شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میٹرک، ایف اے، آئی کام،میٹرک،ایف اے(درس نظامی) پروگرامز کے امتحانات 28فروری2022ء سے شروع ہوںگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلباء و طالبات امتحانی سینٹرمیں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں گے۔
تمام طلباء و طالبات کو رولنمبر سلپس ان کے ایڈریس پر بھجوا دی گئی ہیں۔

تاہم اگر کسی طالب علم کو رولنمبر نہ ملی ہو تو وہ اپنے CMS اکائونٹ میں Login ہو کر اپنی رولنمبر سلپ ڈائون لوڈ/ پرنٹ کر سکتے ہیں یا ریجنل کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں قائم کردہ ہیلپ ڈیسک سے بھی لے سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button