Breaking NewsEducationتازہ ترین
تین ماہ کا روسی زبان کا کورس شروع کرنے کا فیصلہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روسی فیڈریشن کے اوپن ایجوکیشن سینٹر کے تعاون سے تین ماہ کا روسی زبان کا کورس شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
بتایاگیا ہے کہ روسی زبان کے کورس شروع کرنے کا مقصد طلباء کو روسی گرامر اور روزمرہ کی گفتگو کی مہارت کی بنیادی سمجھ سے آراستہ کرنا ہے۔
یہ کورس فروری 2025 میں شروع ہوگا جس میں ایک سینئر روسی استاد، جو روسی وزارت تعلیم سے تسلیم شدہ ہے، کلاسز کا انعقاد کرے گا۔ شرکاء کورس کو مکمل کرنے پر سرکاری سرٹیفیکیشن حاصل کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روسی سفارت خانے کے مطابق کامیاب امیدواروں کے لیے وظائف دستیاب ہیں، توقع ہے کہ اس کورس سے پاکستان اور روس کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی تبادلے میں اضافہ ہوگا۔