Breaking NewsEducationتازہ ترین

اوپن یونیورسٹی : دو سالہ ایم اے ایم ایس سی پرگراموں کے داخلے کے شیڈول میں توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دوسالہ ایم اے/ایم ایس سی پروگراموں کے داخلوں میں لیٹ فیس کے ساتھ15جون 2022تک توسیع کر دی ہے ۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2022ء کے دوسرے مرحلے کے نئے فریش طلباء وطالبات کے لیے داخلہ جات میں 15جون2022تک توسیع کر دی ہے ۔

تمام طلبہ اپنی خواہش کی تکمیل کے لئے پیش کئے جانے والے ایم اے/ایم ایس سی پروگراموں میں اپنی مرضی کا مضمون منتخب کر کے نئی تاریخ تک داخلہ جات میں آن لائن اپلائی کرسکیں گے ۔

ریجنل ڈائریکٹرمیاں محمد ریاض کا کہنا ہے کہ یہ پروگرامز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق آخری بار پیش کئے جا رہے ہیں، آئندہ سمسٹر سے یہ پروگرامز بند ہو جائیں گے داخلہ جات کی تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مستفید کرنا ہے ۔

تمام متعلقہ بینکوں کو طلبہ سے داخلوں کی نئی تاریخ تک فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں