Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : ایم اے/ایم ایس سی امتحانات 13جون2022ء سے شروع ہوں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں 2021 میں پیش کئے گئے تمام ایم اے/ایم ایس سی اور پی جی ڈی پروگرامز کے امتحانات 13جون2022ء سے شروع ہوں گے۔

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان میاں محمد ریاض نے اپنے سٹاف ممبران سے فرنٹ ڈیسک پر طلباء وطالبات کو سہولت مہیا کرنے کے بارے میں سٹاف میٹنگ کے دوران کہی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو طلباء وطالبات دفتر ہذا تشریف لائیں یا دفتر ہذا کے فون نمبر پر رابطہ کریں تو اُن سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں اوران کو ہدایت کریں کہ وہ اپنی اَپ ڈیٹ شدہ رولنمبر سلپ ڈاءون لوڈ کریں کیونکہ کچھ پروگرامز کے کورس کوڈز کی ڈیٹ شیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ۔

تمام طلباء و طالبات کو رولنمبر سلپس ان کے ایڈریس پر بھجوا دی گئی ہیں تا ہم اگر کسی طالب علم کو رولنمبر نہ ملی ہو تو وہ اپنے CMSاکاءونٹ میں Loginہو کر اپنی رولنمبر سلپ ڈاءون لوڈ/ پرنٹ کر سکتے ہیں یا ریجنل کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں قائم کردہ ہیلپ ڈیسک سے بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزید برآں2022 سمسٹر بہار2022 میں نئے فریش طلبا ء وطالبات کے لیے ایم اے /ایم ایس سی پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے والے خواہشمند طلباء وطالبات کے لیے داخلہ جات 15.06.2022تک لیٹ فیس کے ساتھ جاری ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں