Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں یوم تشکر منایا گیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان میں ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ کی زیر سرپرستی یوم تشکر کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب یہاں ایک عظیم کامیابی اور تاریخی لمحے کے اظہار تشکر کے لیے جمع ہوئے ہیں پاکستان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ایک با ہمت قوم ہیں اور اپنے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے والی قوم ہیں۔

حال ہی میں بھارت کی جانب سے جارحیت اور حملے کئے گئے،مگر ہماری بہادر افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی یہ فتح صرف میدان جنگ کی فتح نہیں، یہ حق کی باطل پر،استقلال کی ظلم پر اور جذبہ ایمانی کی تکبر پر فتح ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button