Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: سمسٹر خزاں 2022ء کے پہلے مرحلے کے داخلے 15جولائی سے شروع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2022ء کے پہلے مرحلے کے داخلے15جولائی 2022ء سے شروع ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے پروگراموں میں میٹرک (جنرل)،میٹرک(درس نظامی)ثانوی عامہ،ایف اے جنرل (جنرل)،ایف اے درس نظامی(ثانوی خاصہ)،آئی کام، سرٹیفکیٹ کورسز،ایم بی اے /ایم پی اے(Col)،ایم بی اے (1.5,2 سالہ) ،بی ایس فیس ٹو فیس) باٹنی، کیمسٹری ، کمپیوٹر سائنسز، ریاضی، شماریات، فزکس،انوائرمینٹل سائنسز) ایم فل (عربی، کیمسٹری، اسلامیات(جنرل)،ریاضی،پاکستان سٹڈیز، شماریات،فزکس،ایم ایس کمپیوٹرسائنسز،ایم ایس کمیونٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز)جب کہ پی ایچ ڈی (کیمسٹری،فزکس،فوڈ اینڈ نیوٹریشن،تاریخ،اسلامیات (جنرل)پاکستانی زبانیں و ادب (پشتو،پنجابی، سندھی، سرائیکی،بلوچی ،براہوی) شامل ہیں ۔

میٹرک ،ایف اے،آئی کام کے داخلوں کی آخری تاریخ 5ستمبر2022 جب کہ میرٹ بیسڈ پروگراموز( بی ایس،ایم بی اے/ایم پی اے(Col)،ایم فل، پی ایچ ڈی) کی آخری تاریخ 22اگست2022 مقرر کی گئی ہے۔

یہ بات ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹرقیصر عباس کاظمی نے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ بیسڈ پروگراموں کے داخلے آن لائن ہیں، داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب ساءٹ پر اَپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں، جب کہ میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان اورتحصیل سطح پر قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button