Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں جز وقتی ٹیوٹرز کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا

جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ویب سائٹ پر آگہی ٹیوٹرز پورٹل” بنایا گیا ہے۔

ایسے تمام کوالیفائیڈ اور تجربہ کار اساتذہ جو یونیورسٹی میں جز وقتی ٹیوٹرز کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں ، وہ اس پورٹل کے ذریعے اپنی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

ایسے ٹیوٹرز جو پہلے سے یونیورسٹی میں رجسٹرڈ ہیں ان کو بھی اس پورٹل کے ذریعے ای-رجسٹریشن کرنا ہو گی۔

رجسٹریشن کے لیے تعلیمی اہلیت میٹرک کے لیے ماسٹر ڈگری (سیکنڈ ڈویژن )ایف اے کے لیے ماسٹر ڈگری (سیکنڈ ڈویژن ) متعلقہ مضامین بی۔اے / بی کام کے لیے ماسٹر ڈگری (سیکنڈ ڈویژن ) متعلقہ مضامین، ماسٹر/بی ایس (چارسالہ پروگرام ) کے لیے ماسٹر ڈگری (سیکنڈ ڈویژن ) ، متعلقہ مضامین ایم فل / پی ایچ ڈی ڈگری رکھنے والوں امیدواروں کو ترجیح دی جائیگی ۔

بی ایڈ /اے ڈی ای پروگرام کے لیے ماسٹر ڈگری ( ایم۔اے ایجوکیشن یا ایم ایڈ-سیکنڈڈویژن) ٹیوٹر شپ کے لیے درکارتجربہ گورنمنٹ اساتذہ کرام (بی پی ایس -16 اور اس سے اوپر والے سکیل کے لیے) کم از کم 2 سال ٹیچنگ کا تجربہ، گورنمنٹ اساتذہ کرام (بی پی ایس 11 سے بی پی ایس 15 سکیل ) کے لیےکم از کم 3 سالہ ٹیچنگ کا تجربہ3۔ ایم فل اور پی ایچ ڈگری والے امیدوران کے لیے کوئی تجربہ درکار نہیں ہے۔

پرائیویٹ اداروں میں کام کرنے والوں ٹیچرز کے لیے 5 سال کا ٹیچنگ کا تجربہ درکار ہوگا ، ایسے اساتذہ کرام جو کہ بڑے اداروں ، ملحقہ کالج ، یونیورسٹیں میں کام کرتے ہیں ۔

ان کے لیے 2 سالہ ٹیچنگ کا تجربہ درکار ہوگا ، یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ممبران کے لیے 1 سالہ ٹیچنگ کا تجربہ درکارہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button