Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ٹریننگ ورکشاپ شروع ہوگئیں 

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹرخزاں2021 میں پیش کئے گئے بی ایڈ پروگرام کی تربیتی ٹیچر ٹریننگ فیس ٹو فیس ورکشاپس تحصیل سطح شروع ہوگئیں ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر ملتان میاں محمد ریاض نے ٹیوٹرز/سپروائیزرکی بریفنگ میٹنگ میں کہا کہ طلباء و طالبات کی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا مقصد ملک و قوم کو ایک بہترین معلم فراہم کرنا ہے ، جس میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔

تمام طلباء و طالبات تربیتی ورکشاپ کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ورکشاپ سنٹر میں داخل ہوں گے۔

تمام طلباء کو اطلاعی خطوط ان کے ایڈریس پر بھجوا دیئے گئے ہیں، اور ان کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تا ہم اگر کسی طالب علم کو خط موصول نہ ہوا ہو تو ویب سائٹ سے اپنا ورکشاپ سنٹر بمعہ شیڈول اپنے رجسٹریشن نمبر سے چیک کر سکتا ہے۔

ورکشاپ بارے میں معلومات ریجنل کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں قائم کردہ ہیلپ ڈیسک سے بھی لے سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button