Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : تعلیمی و تربیتی ورکشاپس 24 نومبر سے شروع ہوں گی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2025 میں پیش کئے گئے پروگراموں میں سے ایم اے/ایم ایس سی، بی ایڈ اور بی ایس(او ڈی ایل پروگرامز)کے پہلے بیج کی تعلیمی و تربیتی ورکشاپس 24نومبر سے شرو ع ہوں گی۔

ایم ایس ٹیم کے ذریعہ آگہی ایل ایم ایس پورٹل پر آن لائن ہوں گی، یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ جن کورس کوڈز کی ورکشاپس شروع ہو رہی ہیں ان کی تفصیل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے اگر کسی طالب علم کی اس لنک پر تفصیل نہیں ملتی تو اس کی ورکشاپ ابھی شروع نہیں ہوئی ان کی ورکشاپ اگلے بیجز میں شروع ہوں گی تاہم وہ اس لنک پر اپنی ورکشاپ کی تفیصل چیک کرتے رہیں۔

تمام طلباء طالبات کو ایل ایم ایس،مائیکروسافٹ ٹیم کے یوزر نیم اور پاس ورڈ طلباء وطالبات کے موبائل نمبرز پربذریعہ ایس ایم ایس بھجوا دیئے گئے ہیں تاہم اگر کسی طالب علم کو یوزرنیم اور پاس ورڈ نہ ملا ہو تو وہ ملتان سنٹر پر ای میل کر کے حاصل کر سکتا ہے۔

مزید برآں ہرکورس کی ورکشاپ کے پانچویں دن کوئز ہوگا جس میں طالب علم کا پاس ہونا لازمی ہے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button