Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایئر یونیورسٹی کا بڑا اعلان، فیسوں میں 50 فیصد کمی
جنوبی پنجاب کے طلباء کیلئے ایئر یونیورسٹی انتظامیہ کا فیسوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان
تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر غلام علی کی درخواست پر ایئر یونیورسٹی انتظامیہ نے جنوبی پنجاب کے طلبہ جو مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے، ان کیلئے مخصوص کورسز میں 50فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، رعایت مکمل کورس پر دی جائیگی۔
اس سلسلہ میں ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی کا کہنا ہے کہ 50فیصد رعایت طلبہ کیلئے کم فیس کے ساتھ معیاری تعلیم حاصل کرنے کا نادر موقع ہے۔
ایئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب کے طلبہ کم فیس میں معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہے جس سے طلباء کو استفادہ کرنا چاہئے ۔