Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام الکبیر پنجاب کراٹے لیگ فروری 2023 میں ہوگی
پنجاب کے 9 ڈویژن کی ٹیمیں ان ناموں کے ساتھ ملتان نائٹس، ڈی جی خان ڈریگنز، بہاولپور بلز، فیصل آباد فالکن، گجرانوالہ گلیڈیئٹرز، لاہور لائینز، راولپنڈی پینتھرز، سرگودھا شاہین، ساہیوال سپارٹنز الکبیر پنجاب کراٹے لیگ میں شرکت کریں گی، اس لیگ کے وینیو ساوتھ، سنٹرل اور اپر پنجاب میں ہوں گے۔
ملتان نائٹس کی ٹیم کے ٹرائلز پرویز احمد سلہری کی زیر صدارت منعقد ہوئے، جبکہ سلیکشن کمیٹی میں خالد حلیم مرزا, خالد عمران سیال اور محمد شاکر قریشی شامل تھے۔
50 کے جی میں جنید اختر, 55 کے جی میں سبحان اختر, 60 کے جی میں محمد سلمان, 67 کے جی میں عظمت اللہ, 75 کے جی میں ایان عظیم مرزا, 84 کے حی میں حفیظ اللہ, +84 میں ایوب خان شامل ہیں۔
منتخب ہونے والے کھلاڑی پہلی الکبیر پنجاب کراٹے لیگ میں ملتان نائٹس کی نمائیندگی کریں گے۔