Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ:القادر میموریل کلب میموریل فائنل میں

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ میں القادر میموریل کلب نے چناب کلب کو شکست دے دی۔

پہلے کھیلتے ہوئے چناب کلب نے 171 رنز بنائے۔
سمیر منہاس نے شاندار 103 عالم زیب 30 محمد علی نے 19رنز بنائے۔القادر میموریل کلب کی طرف سے باؤلنگ میں فرحان بشیر 2 اکرم خان 2 عمر اور فہیم نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے القادر کلب نے مطلوبہ سکور 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اکرم خان 50 ناٹ آؤٹ باسط سلطان 39 عبداللہ چاند 30 اور سرفراز خان نے 16 رنز بنائے۔چناب کلب کی طرف سے باؤلنگ میں بلال خان 2 میسم رضا 2 اور صدام حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مین آف دی میچ اکرم خان قرار پائے۔

میچ کے مہمانِ خصوصی سپورٹس آرگنائزر عبدالمالک قریشی تھے۔

امپائرنگ کے فرائض عبدالرؤف قریشی اور بلال حنیف نے سر انجام دئیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں