Breaking NewsSportsتازہ ترین

القادر میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام افطار پارٹی

القادر میموریل کرکٹ کلب کے زیراہتمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیاگیا۔

جس میں احمدیار خاکوانی,محمد سلیم تونسوی،محمد صہیب قریشی،ناصرخان،احمدرشیدسیال،حافظ عبد المالک قریشی،فیاض انور،فرحان بشیر،سرفراز خان کاشف رضا،سمیت کلب کے سنئیر ممبران نے شرکت کی۔

افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد سلیم تونسوی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے، اور القادر کلب کی انتظامیہ نے ہمیشہ سے کرکٹ کے فروغ کے لیےاور نوجوان نسل کو اپنے انفرادی جوہر دکھانے کے لیے بہترین اور معیاری ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا ھے۔

محمد صہیب قریشی اور احمد یار خان خاکوانی نے کہا کہ ہم ملتان کی پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے بھرپور تعاون ہی سے نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سےدور رکھ کر ہی میدان آباد کر سکتے ہیں۔

سابقہ جنرل سیکرٹری القادر کرکٹ کلب حافظ عبد المالک قریشی نے کیا کہ 8 مئی 2022 کو القادر میموریل کلب کے قیام کو پورے 25 سال ہو جائیں گے، اس مسرت موقع اور 25 سال مکمل ہونے پر ہم کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کر رھے ھیں۔

جس میں جنوبی پنجاب کی 24 بہترین اور مشہور ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ہر ٹیم لیگ کے تین،تین میچ کھیلے گی،انٹری فیس 30 ہزار ہوگی ہر ٹیم کو 15 رنگین یونیفارم، امپائرنگ،سکورنگ، بال ٹورنامنٹ کمیٹی دے گی، ونر ٹیم 70 ہزار ، رنرٹیم 40 ہزار ودیگر انعامات دیئے جائیں گے۔

صدرالقادر میموریل کلب امجد حیات خان خاکوانی نے ٹورنامنٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کےلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی ھے۔

جس کا اجلاس مورخہ 28 اپریل کو منعقد ھوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں