Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے 12ویں میچ کا فیصلہ

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20کرکٹ ٹورنامنٹ کے 12ویں میچ میں الغازی کلب نے پہلے کھیلتے ھوئے181 رنز بنائے۔

شیر باز نے 60 شاھد 30 عبدالسلام 24 رنز بنائے۔ فالکن دنیا پور کلب کی طرف سے باؤلنگ میں مہران 3 جبکہ سجاد اور عدنان نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔

بعد میں کھیل کر فالکن دنیا پور کلب کی پوری ٹیم 60 رنز پر آؤٹ ھوگئی۔

کامران 20 نوید 13 رنز بنا سکے۔الغازی کلب کی طرف سے باؤلنگ میں جنید خورشید 4 عبدالسلام 3 اور احمد مسعود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مین آف دی میچ عبدالسلام قرار پائے۔

میچ کے مہمان خصوصی الغازی کلب کے صدر تھے، جنہوںں نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

امپائرنگ کے فرائض عبدالروف اور بلال حنیف نے سر انجام دئیے۔

3 جون بروز جمعہ کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ فالکن کلب بمقابلہ علی جمخانہ کلب ، جبکہ دوسرا میچ کریسنٹ کلب بمقابلہ فالکن دنیا پور کے مابین ھوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button