القادر ملتان سپر لیگ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

القادر میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ا القادر ملتان سپر لیگ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ایم۔سی۔جی گراؤنڈ ہیڈ محمد والا پر منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت امجد حیات خان خاکوانی نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی ای۔او۔بی۔ آئی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد صہیب قریشی اور محمد سلیم تونسوی ڈائریکٹر مسلم سکولز اینڈ کالجز تھے۔
دیگر مہمانوں میں سابقہ فنانس سیکرٹری ایم۔ڈی۔سی۔اے۔ حافظ عبدالمالک قریشی۔احمدرشیدسیال۔کاشف رضا۔صادق رشید سیال۔محمد آصف۔تیمور نزر۔اور محمد انس ہارون۔شریک تھے۔
محمد سلیم تونسوی اور محمد صہیب قریشی نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد صہیب قریشی نے کہا کہ کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے ذہنی وجسمانی طور پر مضبوط اور باوقار قوم کی تشکیل ممکن ھے۔
محمد سلیم تونسوی نے کہا کہ کھیلیں انسان میں قوت مدافعت کے ساتھ ساتھ مضبوط فیصلے کرنے کی صلاحیت پیدا کرتی ھے ۔
حافظ عبدالمالک قریشی نے کہا کہ ملک میں موجودہ ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لیے حکومتی اور پرائیوٹ شعبے کو مشترکہ کوشیش کرنے کی ضرورت ھے۔
ھم عنقریب کلب کے 25 سال مکمل ہونے پر ایک تقریب بھی منعقد کریں گے۔ اور سپورٹس کمیٹی کے تعاون سے ڈی۔سی۔الیون۔اور سی پی۔او الیون کے درمیان ایک فیسٹیول میچ کا بھی انعقاد کریں گے ۔
القادر ملتان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں القادر میموریل نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں خداداد جمخانہ کے خلاف 120رنز بنائے۔
فیاض انور 33 فرحان بشیر 19.عمر فاروق 17رنز بنائے خداداد جمخانہ کی طرف سے باؤلنگ میں فرحان 3.وسیم شاہ اور اصغر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔بعد میں کھیلتے ہوئے خداداد جمخانہ نے مطلوبہ سکور ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کردیا وسیم شاہ 64 ناٹ آؤٹ علی فاروق نے 39 رنز بنائے۔
القادر میموریل کی طرف سے کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکا۔ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔
امپائرنگ عبدالروف قریشی اور محمد آصف نے کی۔