Breaking NewsSportsتازہ ترین

القادر سپر لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرا کواٹر فائنل میچ میں خداداد کلب کی ٹیم میچ کے مقررہ وقت پر نہ پہچنے پر چناب کلب کو جیت دے دی گئی۔

چوتھا کواٹر فائنل میچ القاسم کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 135 رنز بنائے۔ارشد بلوچ 28 عامر شاکر 23 اور ارسلان نے 18رنز بنائے۔القادر میموریل کلب کی طرف سے باؤلنگ میں فہیم اختر 3 عبداللہ چاند اور عمر فاروق نے 2,2 وکٹیں حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے القادر میموریل کلب نے مطلوبہ سکور 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

عمر فاروق نے 55 ناٹ آؤٹ جنید خان 34 اور باسط سلطان نے 33 رنز بنائے۔ القاسم کلب کی طرف سے باؤلنگ میں محمد ارسلان اور عرفان ڈوگر نے 1,1 وکٹ حاصل کی، مین آف دی میچ عمر فاروق قرار پائے۔

میچ کے مہمان خصوصی مسلم سکولز اینڈ کالجز کے ڈائریکٹر محمد سیلم تونسوی تھے۔

امپائرنگ کے فرائض عبدالرؤف اور محمد بلال نے سر انجام دئیے۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 5 جولائی بروز منگل کو کھیلے جائیں گے۔

پہلا سیمی فائنل۔کریسنٹ کلب بمقابلہ غالب جمخانہ، دوسرا سیمی فائنل القادر کلب بمقابلہ چناب کلب کے مابین کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں