القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ

القارد میموریل کرکٹ کلب کے زیر اہتمام القادر ملتان سپر لیگ T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں چناب کلب نے پہلے کھیل کر القاسم کلب کے خلاف 117 رنز بنائے۔
عالم زیب 42 حذیفہ 37 رنز بنائے ۔القاسم کلب کی طرف سے باؤلنگ میں ارسلان راجہ 4۔آصف۔عبدالرحمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
بعد میں کھیل کر القاسم کلب نے مطلوبہ سکور 6 وکٹوں کے نقصان پر سکور پورا کر دیا۔
ارشد بلوچ 31 عامر 30 رنز بنائے۔ چناب کی طرف سے صدام حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مین آف دی میچ ارسلان قرار پایا۔
مہمان خصوصی الغازی کلب کے صدر صادق رشید تھے ۔
تیسرے میچ میں مرالی کلب نے پہلے کھیل کر بولان کلب کے خلاف 177 رنز بنائے۔طاہر محمود 43 ملک سہیل 33 عامر نے 22 رنز بنائے۔
بولان کی بولنگ میں احمر نے3 ریاض احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بعد میں کھیل کر بولان کلب نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ حافظ عثمان 65 ناٹ آؤٹ نعمان سجاد 39 ناٹ آؤٹ الماس حیدر 32 رنز بنائے۔
مرالی کی طرف سے صفدر 2 طاہر محمود نے 1 وکٹ حاصل کی۔ میں آف دی میچ حافظ عثمان قرار پائے۔
مہمان خصوصی محمد رفیق تھے۔
امپائرنگ کے فرائض عبدالروف قریشی اور محمد آصف تھے۔