Breaking NewsSportsتازہ ترین
علیم ڈار کے غلط فیصلے کرکٹ پر اثرانداز ہونے لگے
علیم ڈار ناقص ایمپائرنگ پر تنقید میں شدت آگئی ۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں معروف ایمپائر علیم ڈار کے کئےفیصلے غلط ہوئے ، انگلینڈ کی پہلی اننگز میں ان کے چار فیصلے واپس ہوئے ۔
اسی طرح پاکستان کی دوسری اننگز میں سعود شکیل کے فیصلے نےان کی کارکردگی پرسوال اٹھادئے ۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ علیم ڈار 54 سال کے ہوچکےہیں ان کے ریفلیکٹرز اب اتنے تیز نہیں رہے ،اس لئے ان کو فیصلہ کرلینا چاہیے کس طرح ایمپائرنگ کے شعبہ کی ساکھ بحال رکھی جاسکتی ہے ۔