Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا مالی بحران، شعبہ ریکوری کو فعال کردیاگیا

منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا نے ادارے کو درپیش مالی بحران کے باعث شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ واسا کی آمدنی کا تمام تر انحصار سیوریج اور واٹر سپلائی کے ماہانہ بلوں کی وصولی پر ہے، ہم سب کی عزت اسی میں ہے کہ ادارے کو پاؤں پر کھڑا کریں، محنت کریں گے تو پھل بھی ملے گا ۔

کام چوری،فرائض میں غفلت کی شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، مئی 2022 کے مہینے میں 6 کروڑ روپے کا ریکوری ٹارگٹ پورا نہ کیا گیا تو اہداف حاصل نہ کرنے والے سٹاف کی نہ صرف تنزلی کی جائے گا، بلکہ اس کی مسلسل کارکردگی کا جائزہ لے کر اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

انہوں نے رواں مہینے کے ریکوری ٹارگٹ کوپورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر ریکوری سمیت تمام ریکوری افسران کو ریکوری میں اضافے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریکوری سٹاف دیرینہ واجبات کے ساتھ ساتھ کرنٹ ریکوری پر خاص توجہ مرکوز کرے۔
اس ادارے کی عزت ہماری ورکنگ سے ہے ہمیں اپنی عزت بڑھانے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سب کو ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئےریکوری ٹارگٹ کو ہر قیمت پر حاصل کرنا ہوگا ، بصورت دیگر تنخواہوں،پنشن،بجلی،تیل کے اخراجات کی ادائیگی مشکل ہو جائے گی۔

انہوں نے واسا ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے جبکہ ریکوری سٹاف پر واضح کیا کہ کرنٹ ریکوری پر خاص توجہ دی جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز شعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا ۔

ڈائریکٹر ریکوری منصور احمد ،ڈپٹی ڈائریکٹرز ریکوری عبدالمجید، محمد ارشد سمیت تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سرکل انچارج اور غازی یونین سی بی اے کے صدر ملک وحید رجوانہ،جنرل سیکرٹری عمر حیات اجلاس میں شریک تھے ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے اجلاس کے دوران تمام سرکل انچارجز کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ٹارگٹ حاصل نہ کرنے والے سرکل انچارج کو ہدف کا حصول یقینی بنانے کے لیے حتمی وارننگ جاری کی۔

انہوں نے اس دوران واسا صارفین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ذمہ واسا واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ آپ کو فراہمی و نکاسی آب کی سروسز کو مزید بہتر کیاجا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں