Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

’’پہاڑوں کا بیٹا‘‘ مل گیا

موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھی کی نعشیں مل گئی ہیں۔
وزیر سیاحت گلگت بلستان کے آفس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کے ٹو بیس کیمپ فور کے قریب سے دو لاشیں ملی ہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ لاشیں محمد علی سدپارہ اور جان سنوری کی ہوں۔ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش کے ٹو بوٹل نیک سے 300 میٹر کے فاصلے پر ملی ،ٹور کمپنی نے بھی محمد علی سدپارہ کی لاش ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ محمد علی سدپارہ اور جان سنوری اسی علاقے میں لاپتہ ہوئے تھے۔ علی سدپارہ اپنے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ہمراہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹوسر کرنے نکلے تھے۔ خراب موسم کے باعث وہ اور ان کے ساتھی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔
پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے کئی روز ان کی تلاش کی لیکن وہ ناکام رہے اور پھر بعد میں ان کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button