ملتان کی نئی پہچان۔۔۔ علی ذیشان خان
ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے علی ذیشان خان سکاٹ لینڈ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے کپتان منتخب ہو گئے۔
سکاٹ لینڈ بورڈ نے انہیں مسلسل عمدہ پرفارمنس پر انڈر 16 ٹیم کا قائد بنا دیا، علی ذیشان خان نے حالیہ سیزن میں جونیئر اور سینئر کرکٹ میں ایک سنچری اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت 812 رنز بنائے، اس کے علاوہ کلب سیزن 2023 میں580 رنز، سکاٹ لینڈ انڈر 15 میں 227 رنز بنائے۔
2022 میں 54 میچز کھیلے اور 1495 سکور کئے، جن میں ایک سنچری اور 9 نصف سنچریاں تھیں، 108 سب سے زیادہ سکور تھا، انڈر 14 میں 10 اننگز میں ب598 سکور کئے اور تمام میچز میں ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی۔ 2022 سیزن میں ہی انڈر 15 اور سینئرز آل ٹو گیدر میں 800 رنز بنانے کے علاوہ 29 وکٹیں بھی ان کے کھاتے میں ہیں۔
علی ذیشان کے والد ذیشان خان بھی کرکٹر رہے، انہوں نے طارق کرکٹ کلب کرکٹ کھیلی وہ ملتان ڈسٹرکٹ ٹیم، ملتان ریجنل ٹیم کے کپتان رہے، اس کے علاوہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹ اور انگلش لیگ کرکٹ بھی کھیلی، علی ذیشان کے تایا خرم خان متحدہ عرب امارات کے کپتان رہے جبکہ دوسرے تایا عتیق خان گڈو نے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔