Breaking NewsEducationتازہ ترین
تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ، پیپر اور پریکٹیکل شیڈول کے مطابق جاری رہے

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، سکولوں میں مقررہ ایس او پیز کے تحت سکولوں ک سربراہان وقت پر سکول پہنچے اور بچوں کا استقبال کیا۔
کالجز میں بھی شیڈول کے مطابق کلاسز کا انعقاد کیا گیا جبکہ زکریا یونیورسٹی ، نواز شریف انجینئرنگ اور زرعی یونیورسٹی ، ایمرسن یونیورسٹی این ایف سی انسٹی ٹیوٹ اور دیگر یونیورسٹیاں تعطیلات کے بعد کھل گئیں۔
دوسری طرف تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام پریکٹیکل اور امتحانات دوبارہ شروع ہوگئے، مانیٹرینگ ٹیموں نے ایمرجنسی طور پر سنٹرز کا معائنہ کیا اور سیکریسی کا جائزہ لیا ،جبکہ پریکٹیکل کے تمام گروپس میں طلباء کی شرکت کو یقینی بنانے کےلئے وقت کی چھوٹ بھی دی گئی ۔