Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تمام امتحانات ملتوی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2021میں پیش کئے گئے تمام پوسٹ گریجویٹ پروگراموں ایم اے،ایم ایڈ،ایم ایس سی،ایم کام،ایم بی اے اور پی جی ڈی کے امتحانات جو کہ 2 دسمبر 2021ء سے شروع ہونا تھے ملتوی کر دیئے گئے ہیں ، جو کہ 16دسمبر2021 سے شروع ہورہے ہیں۔
تمام پروگرامز کی اَپ ڈیٹ رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اَپلوڈ کر دی گئی ہیں طلباء وطالبات اپنی رولنمبر سلپس ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔
یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان قیصر عباس کاظمی نے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سمسٹر خزاں2021 ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز جن میں بی اے جنرل(ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)،بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی بی اے ،دوسالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن ،10مضامین میں بی ایس،16۔پروگراموں میںایم ایس سی، 12۔پروگراموں میں ایم اے اور ایم ایڈ پروگرامز،ڈیڑھ،اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔
فریش طلبا لیٹ فیس چارجزکے ساتھ جب کہ پہلے سے داخل(جاری طلبہ)بغیر لیٹ فیس چارجز کے6۔دسمبر 2021ء تک فارم جمع کراسکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button