Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آل ملتان سیون سائیڈ قائداعظم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

نیوملتان اور جناح فٹبال کلب کے زیراہتمام 4 روزہ چوتھا آل ملتان سیون سائیڈ قائداعظم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول کے گراؤنڈ میں شروع ہوگیا ۔

گزشتہ روز تین میچز ہوئے پہلا میچ نیو ملتان جونیئر اور جنا ح فٹبال کلب کے درمیان ہوا جو کہ نیو ملتان فٹبال کلب نے ایک گول سے جیت لیا۔

دوسرا میچ البیرونی اور ٹوریل فٹبال کلب کے درمیان ہوا جو کہ البیرونی فٹبال کلب نے پنلٹی ککس پر دو گول سے جیت لیا تیسرا میچ نیو ملتان سینئر اور واپڈا ٹاؤن فٹبال کلب کے درمیان ہوا جو کہ4-5سے نیو ملتان سینئر نے جیت لیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری شفقت قمر عباس،ڈاکٹر قاضی آفتاب اور افضل سندھو نے فٹبال کوشارٹ لگا کر کیا ،ریفری کے فرائض حافظ عرفان نے ادا کئے ۔

ٹورنامنٹ میں آج بھی تین میچ کھیلے جائیں گے، انٹرنیشنل فٹبالر حاجی غلام رسول خان نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button