Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے: کل ملتان تنظیمی اتحاد

عصر حاضر کا سب سے اہم تقاضا یہ ہے کہ امت مسلمہ اپنی بقاء کیلئے عالمی مرکزیت کا قیام عمل میں لائے ، اور فروعی اختلافات سے قطع نظر دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرے ۔

ان خیالات کا اظہار کل ملتان تنظیمی اتحاد کے زیر اہتمام بانی پاکستان محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کے یوم وفات کے موقع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خانزادہ احسان خان سدوزئی ، عزیز احمد خان ایڈووکیٹ ، عرفان الحق حقانی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں تفریق و انتشار پیدا کر کے انہیں غیر مؤثر و بے وزن بنانا صیہونیت کا سب سے بڑا حربہ ہے ، جس کیلئے بڑے خوش نما و پرکشش چہرے خریدے جا چکے ہیں ، جو مسلمانوں میں میر جعفر و میر صادق کا کردار ادا کر کے دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کھلی آنکھوں ان چہروں کے پیچھے چھپی ہوئی شخصیات کو پہچاننے کی ضرورت ہے اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل میں ٹھوس حکمت عملی پر کاربند ہونے کا عزم کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے ۔

شاہد محمود انصاری ، جاوید اختر لنگاہ ، یحییٰ بھٹی ، رمضان سمرا ، ملک مشتاق اور سکندر خان نے کہا کہ قرآن مجید امن و سلامتی کا نقیب ہے ، یہ دنیا میں آگ بجھانے کیلئے آیا ہے اور بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر لانے اور چلانے کیلئے بھی آیا ہے ۔

قرآن و سنت پر عمل کرنے میں ہی مسلمانوں کی نجات اور وطن عزیز پاکستان کی بقاء ہے ۔

بانی پاکستان محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ سے محبت و عقیدت کا بھی یہی تقاضا ہے کہ ہم بانی پاکستان کے اعلی فرمودات کو سنجیدگی سے اپناتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنے حصے کا مثبت و مؤثر کردار ادا کرتے رہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button